• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون شریف میں مفت میڈیکل کیمپ،200 افراد کے موتیا کے آپریشن

سہون شریف(جنگ نیوز) مہوش اور جہانگیر صدیقی فائونڈیشن کے تحت سیہون شریف میں آنکھوں کے علاج کیلئےمفت طبی کیمپ لگایا گیا کیمپ دو روز تک جاری رہا جس میں سہون شریف اور قریبی علاقوں کے ہزاروں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اس مو قع پر ڈاکٹروں نے دو سے زائد مریضوں کے موتیا کے آپریشن کئے ، کیمپ میں آپریشن مفت کئے گئے جبکہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ دریں اثناء اس طرح کا ایک کیمپ منچھر جھیل کے قریبی علاقے میں بھی لگایا گیا۔ اس کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیااس موقع پر موتیا کے آپریشن بھی کئے گئے جبکہ مریضوں کو دوائیںبھی فراہم کی گئیں۔علاوہ ازیں تعلقہ اسپتال سہون شریف میں ہیپا ٹائٹس اورشوگر کی تشخیص کے لئے مفت ٹیسٹ کئے گئے۔
تازہ ترین