• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کمپنی نے تیرا منٹ کے اندر 13روٹیاں پکا کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو روٹی پکانا عام سی بات ہے تاہم برطانیہ کی فلور مل نے گندم کی کاشت سے لیکراُسکی کٹائی، پسائی اور پھر پکنے تک کا عمل تیز ترین رفتار سے کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔برطانوی کمپنی نے گندم کو کاشت کر کے کاٹا اور پھر اُسے پیسنے کے بعد اُس میں بیکنگ پاؤڈر، چینی جیسے تمام ضروری اجزاء شامل کر کے صرف 12منٹ 42.32سیکنڈ میں تیرا روٹیاں پکا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ کمپنی کی جانب سے منعقدکئے جانے والے اس ایونٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیاور خوب مزے سے مفت کی بریڈکے مزے اُڑائے۔
تازہ ترین