• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یٰسین ملک کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،حبیب اللہ بٹ

باغ (نمائندہ جنگ )سابق صدر لبریشن فرنٹ باغ حبیب اللہ بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری رہنما یٰسین ملک کو گرفتاری کے دوران غلط ٹیکا لگا کر ان کا بازو نا کارہ کر دیا گیا ہے ،   یٰسین ملک کا اعلاج  بیرون ملک کرانے کا بندوبست کیا جائے ، حکومت پاکستان یٰسین ملک کے علاج کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم سری نگر بھیجے ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنا اثر او اسوخ استعمال کریں اور بھارتی حکمرانوں پر دبائو ڈالیں کہ یٰسین ملک کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران  انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر حالیہ تحریک آزاد ی کی جو تحریک چلی ہے اس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے بھارتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کو گھروں کے اندر نظر بند کر رہے ہیں بھارتی افواج نے ظلم و بر بریت کا بازار گرم کر رکھا ہے سری نگر میں کرفیو لگا کر وہاں کے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے ، بھارت اپنے مکرو عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا ، انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں اور یٰسین ملک کو بیرون ملک علاج کے لیے بھیجوانے کا بندوبست کیا جائے۔
تازہ ترین