• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آج کے کمپیوٹرائزڈ دور میں ہر کالم پر فوراً ردعمل موصول ہوتا ہے ’’ڈسکس جنگ‘‘ دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)
رمیش کمار نے مسلمان پارلیمنٹیرین کیلئے مشکل کھڑی کردی
انصار عباسی
٭ جناب! سندھ حکومت نے شراب نوشی سے پابندی اٹھاکر اپنے بانی زولفقار علی بھٹو کی روح کو تڑپایا ہے کیونکہ انہوں نے ہی قومی اسمبلی سے شراب نوشی پر پابندی لگوائی تھی۔ (اعجاز احمد، کشمور)
٭آپ نے درست کہا ہے کہ اب سندھ بھر میں نابالغ سیاست تو کر سکتا ہے کسی سیاسی پارٹی کا لیڈر تو بن سکتا ہے مگر اپنی مرضی سے اسلام قبول نہیں کرسکتا ہے۔(محمد حسین،کوہاٹ)
٭مجھے آپ سے اختلاف ہیسندھ بھر میں کہیں کہیں اقلیتوں کو زبردستی مسلمان کیا جا رہا تھا جس بنا پر اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سند ھ اسمبلی میں یہ بل منظور کیا گیا۔(عمر مبین، کراچی)
٭میں آپ کی فکر کی حمایت کرتا ہوںکہ جس جگہ ناچ گانے کیساتھ ڈانس کو پروان چڑھایا جائے گا وہاں شراب نوشی پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے۔(نعیم احمد،کہوٹہ)
٭میں آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوںکہپاکستان بھر میںشراب فروخت اور نوش کی جاتی ہے لیکن یہ تمام گھناونا کاروبار اقلیتوںکے نام پر کیا جاتاہے۔(حمید اصغر قاضی، کوئٹہ)
٭میں آپ کی رائے سے متفق نہیں ہو سکتاکیونکہ یہ نوٹیفیکیشن سندھ کیــ ترقی پسندی کی نہیں حکمران ٹولے کی آزاد سوچ کی غمازی کرتا ہے ۔(خلیل اکبر منج)
٭میں آپ کی فکر کی حمایت کرتا ہوںکہ سندھ بھر میں کچی شراب بہت زیادہ فروخت کی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی ہوش روبا اضافہ ہوا ہے۔(فخر حیدر، لاہور)
٭میں آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوںعیسائیت اور ہندومت میں شراب پینے کی کہیں اجازت نہیں ہے لیکن پھر بھی ملک بھر میں اقلیتوں کے نام پر یہ کاروبار کیا جاتا ہے۔(فرحان احمد، سیالکوٹ)
٭میں آپ کی رائے سے اختلاف کرتی ہوںکہ اسلام آباد میں کھلے بندوں شراب نوشی اور شراب فروشی ہو رہی ہے ایسا نہیں ہے۔تمام ادارے شراب کی بندش کے قانون پر عملدرآمد کرواتے ہیں ۔(حنا عبداللہ، کراچی)
٭اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ ڈاکٹر رامیش کمار نے اعلیٰ عدلیہ میں شراب نوشی کے متعلق اقلیتوں کا جو موقف پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔(ذیشان حیدر)

.
تازہ ترین