• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،9 ملزم گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پھلیلی اورحالی روڈ پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں9ملزمان گرفتارکرکے 2کلو سے زائد چرس،شراب کی بوتلیں اور غیرقانونی اسلحہ اورجوئے میں داؤپر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمدکرلی، تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے دوران چیکنگ ایس ایچ او کی سربراہی میں ٹنڈومیرمحمود اولڈ پاور ہاؤس کے قریب موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کااشارہ کیاجس پر ملزمان نےفرارہونے کی کوشش کی، پولیس نے تعاقب کے بعدایک منشیات فروش عبدالروف کوگرفتارکرکے دوکلو 50ہزارگرام چرس برآمدکرلی، جبکہ اس کاساتھی سہیل احمدفرارہونے میں کامیاب ہوگیا، علاوہ ازیں پنجرہ پول میں ایک خفیہ اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 6جواریوں سمیت دیگرکوگرفتار کر کے داؤپرلگی 27 ہزارروپے کی رقم اورتاش کی گڈیاں برآمد کرلیں، جبکہ حالی روڈپولیس نے چیکنگ کے دوران مکرانی پاڑہ ریلوے پھاٹک سے منشیات فروش اعجاز چانڈیو کوگرفتارکرکے شراب کی بوتلیں اوردوسری کارروائی میں ممتاز عرف ماموں کو گرفتار کرکے غیرقانونی30بورپستول برآمدکرلیا۔
تازہ ترین