• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں کڈنی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

گجرات (نمائندہ جنگ) فلاحی منصوبہ کڈنی سنٹر گجرات کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، سنٹر میں گردےکے امراض میں مبتلامریضوں کے ڈائیلسز کا بھی آغاز کر دیا گیا، ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نےگورننگ بورڈ کے ممبران کے ہمراہ کڈنی سنٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، بورڈ آف گورنرز کے ممبران، نفرالوجسٹ ڈاکٹر عمر ڈار، ڈاکٹر عاشق حسین، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی و دیگر موجود تھے، ڈی سی او اوربورڈ کے ممبران نے وارڈز میں زیرعلاج مریضوں اورلواحقین سےبھی ملاقات کی جبکہ نفرالوجسٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر عمر ڈار اور امریکہ سے آئے ہوئے نفرالوجسٹ ڈاکٹر عاشق نےمریضوں کا چیک اپ بھی کیا۔
تازہ ترین