• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا،ٹیکسٹائل کمپنی میں آگ سے کروڑوں روپے کاسامان خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں قائم ٹیکسٹائل کمپنی میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا اور سامان جل کر خاستر ہو گیا، فائر بریگیڈ کی 20گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر8گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں پلاٹ نمبر D-13A پر قائم آئیڈیا ٹیکسٹائل مل کے فرسٹ فلور پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ بھڑک اٹھی ،دھواں اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو بجھانے کی کوشش کی  تاہم  آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ نے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں، فائر بریگیڈ کی 20گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر8گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ  جس وقت  آگ لگی اس وقت کمپنی میں کوئی ملازم موجود نہیں تھا کمپنی میں صرف چوکیدار موجود تھا ،آگ لگنے سے کمپنی میں رکھا کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ 
تازہ ترین