• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا نے زبان اور فکر کے تعلق کو نقصان پہنچایا،عالمی اردو کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نویں عالمی اردو کانفرنس2016 کے دوسرے روز نئے سماجی ذرایع اور ابلاغ کی صورت حال پر اجلاس کے شرکاء میں رضا علی عابدی، غازی صلاح الدین ، مظہرعباس ، نورالہدیٰ شاہ، ڈاکڑ نعمان نقوی ، وسعت اللہ خان ڈاکر محمد ایوب شیح شامل تھے۔ اس موقع پر سینئر براڈ کاسڑ رضاعلی عابدی نے کہا کہ سوشل میڈیا کو استعمال کرنے اور پرکھنے کی ابھی ہمارے یہاں ابتداء ہے اسلیے ہمیں عبور نہیں۔ ہمیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ اس کے منفی اور مثبت پہلووں میں کس کو اہمیت دینا ہے ، بلاشبہ سوشل میڈیا نے بہت سے پرانے رشتوں کو جوڑ دیا ہے، غازی صلاح الدین نے کہا کہ میڈیا کے مثبت اثرات تعلیم یافتہ معاشروں پر بہتر انداز میں مرتب ہوتے ہیں ہمارے یہاں خواندگی کا تناسب بہت کم ہے اس لیے ہمارے یہاں پرنٹ میڈیا کے مقابلے میں الیکڑانک کو فروغ ملتا ہے،سوشل میڈیا نے ادب کو بازار کا ادب بنا دیا ہے ۔برلن سے آئے ڈاکڑ نعمان نقوی نے کہا کہ زبان اور فکر کا تعلق گہرا ہے سوشل میڈیا نے اس تعلق کو نقصان پہنچایا ہے۔
تازہ ترین