• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو چاہتے ہیں، لیکن پہلی ترجیح روٹی، کپڑا اور مکان ہے، بلاول

لا ہور ( جنگ نیوز )چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان نہیں ن لیگ ایکشن پلان ناکام ہوا،حکومت کو ماننا پڑے گا کہ وہ ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ میٹرو چا ہتے ہیں،لیکن پہلی تر جیح روٹی، کپڑا اور مکان ہے،بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، اس کی حالت سب کے سامنے ہے،انہوں نے کہا کہ جے بھٹو کا نعرہ تخت رائیونڈ والوں کو ڈراتا ہے،شہید بے نظیر بھٹو نے انتہاپسندوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دی۔شہید کبھی مرا نہیں کرتے، شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہے، شہید بے نظیر بھٹو  بھی زندہ ہے،کنونشن میں بلاول بھٹو کی آمد پر کارکنوں نے کا جوش عرو ج پر تھا، جنہوں نے پارٹی نغموں پر ڈانس اور ہلہ گلہ کیا۔
تازہ ترین