• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد پر فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجوہ بتائی جائیں، شیو سینا کابھارتی حکومت سے مطالبہ

ممبئی(جنگ نیوز) شیو سینا نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8نومبر کو نوٹ منسوخی کے فیصلے کے بعد سے سرحد پر فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجوہ بتائی جائیں۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق شیو سینا کے ایک اداریے میں کہا گہا ہے کہ 500اور ہزار کے نوٹ کی منسوخی کے فیصلے کے وقت حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس ا قدام سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی کیوں کہ وہ بڑے نوٹوں پر انحصار کرتے ہیں اگر یہ حقیقت ہے تو پھر8نومبرکے بعد سے دہشتگرد حملوں میں کیوں اضافہ ہوا؟ شیو سینا نےوزارت دفاع سے مطالبہ کیا کہ حکومتی فیصلے کے بعدسے ابتک مرنے والے فوجیوں کی کل تعداد بتائی جائے۔
تازہ ترین