• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی چھان بین کا عمل ارکان سینٹ سے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(طاہر خلیل)الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کا عمل سینیٹ ارکان سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے ارکان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے گی بعد میں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال ہوگی ۔جانچ پڑتال کے لئے زراعت رئیل اسٹیٹ ، پراپرٹی صنعت  اور آف شور سرمایہ کاری کی کیٹیگریز تیار کر لی گئیں ۔ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کا گزشتہ دو برس کے اثاثوں سے بھی موازنہ کیا جائے گا ۔ 
تازہ ترین