• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس،ممبئی کے رہائشی جوڑے کی پاکستان میں قید بیٹے کی رہائی کا مطالبہ

نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے مقام کے باہر ممبئی  کے رہائشی جوڑے نے پاکستان میں قید اپنے  بیٹے’’حامد انصاری‘‘ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سرتاج عزیز کی شرکت کے پیش نظر کانفرنس کے مقام کے باہر کیمپ میں موجودممبئی کے رہائشی جوڑے نے پاکستان میں قید بیٹے حامد انصار کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں انصاف کے لیے آئے ہیں، ان کا بیٹا 3سال کی قید پوری کرنے کے باوجود پشاور جیل میں قید ہے ، حامد کی والدہ فوزیہ انصاری نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سرتاج عزیز کو خط بھی لکھے تھے تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیںہوا۔    
تازہ ترین