• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق رکن قومی اسمبلی فرید خان جدون انتقال کر گئے

 ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق رکن قومی اسمبلی فرید خان جدون نواں شہر میں انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز نواں شہر گرائونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون ، چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان ، صوبائی وزیر حاجی قلندر لودھی ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی شمعون یار خان ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل علی خان جدون ، ندیم احمد مغل ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خورشید اعظم سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا کی فرید خان جدون وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بھائی سابق ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان جدون کے چچا تھے ۔ 
تازہ ترین