• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر کی اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کر سکی، نثار انصرابدالی

کھوئی رٹہ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری  ڈاکٹر نثار انصرابدالی نے   پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے حالیہ الیکشن میں آزادکشمیر کی اپوزیشن جو حکومت کی حمایت یافتہ ہے اپنی اکثریت کھو چکی ہے کونسل کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے3ووٹ لیے جبکہ میں  نے6 ووٹ لیے، آزادکشمیر میں ن لیگ کی بی ٹیم پیپلز پارٹی ہے، کشمیر کونسل کے حالیہ الیکشن میں یہ بات کھل کر سامنے آچکی ہے کہ چوہدری   یٰسین  جو ووٹ لیکر اپوزیشن لیڈر بنے وہ اپنی اکثریت کھو چکے ہیں جن پارٹیوں نے مجھے سپورٹ کیا میں ان کا مشکور ہوں ،اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی اپوزیش لیڈر صرف مراعات لینے کی حد تک ہیں باقی وہ کوئی اپوزیشن کا رول پلے نہیں کر رہے گزشتہ تین ماہ میں آزادکشمیر میں موجود اپوزیشن وہ کردار ادا نہیں کر سکی جو ان کو کرنا چاہیے تھا ۔انہوں نے مزید کہاکہ   وفاقی وزراء کی آزادکشمیر میں بڑھتی ہوئی اجارادری سے آزاد خطہ میں تعمیر اتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے کشمیر کے فیصلے کشمیر کے اندر ہونے چاہیے تاکہ تحریک آزادی کشمیر اور ترقیاتی عمل پر کام ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے کشمیر کونسل کا ٹکٹ دیا دوسری بار جماعت کا ٹکٹ ملنا میرے لیے باعث فخر ہے، عمران خان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزادکشمیر میں تحریک انصاف کو فری ہینڈ دے رکھا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری بشیر ناز  ،چوہدری منشی ، سکندر حیات خان  ،قاضی اسد تبسم ، ریاض ،زاہد بوستان   ،چوہدری بنارس  اور دیگر کارکنان   کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
تازہ ترین