• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور نیب کی انکوائری کیخلاف منور تالپور کی درخواست پر تفتیشی آفیسر اور پراسکیوٹر 13دسمبر کو طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور نیب کی انکوائری کے خلاف سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کے بہنوئی میر منور تالپور کی آئینی درخواست پر مقدمے کے تفتیشی آفیسر اور پراسکیوٹر کو 13دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔پیر کو جسٹس سید محمد فاروق شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے نیب کی انکوائری اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے خلاف آصف علی زرداری کے بہنوئی میر منور تالپور کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی ۔قبل ازیں درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب حکام کی جانب سے اس کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کی جارہی ہے اور انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے جبکہ نیب کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے ،لہذا استدعا ہے کہ نیب کو کارروائی سے روکاجائے۔
تازہ ترین