• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس ثاقب نثار کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آبا د( نیوز ایجنسیاں)صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ وہ موجودہ چیف جسٹس کے بعد عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج ہیں۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 31دسمبر کو ریٹائرہو جائیں گے اور ان کی جگہ جسٹس میاں ثاقب نثار یہ عہدہ سنبھال لیں گے۔جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ وزا ر ت قانون نے نئے چیف جسٹس کی 31 دسمبر سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تازہ ترین