• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) زبیر راجہ اور نعمان آفتاب عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کریک کلب ڈی ایچ اے میں جاری ٹورنامنٹ کے انڈر 17 کے کوارٹر فائنلز میں زبیر راجہ نے مظہر حیات کو اور نعمان آفتاب نے بلال عمران کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں رضا سوانی نے مجاہد اللہ کو شکست دی۔ انڈر 15 کے دوسرے رائونڈ میں اشیش کمار نے طحہ امان کو، انڈر 13 کے دوسرے رائونڈ میں مطاہر محمد نے فرحان خالد کو شکست دی۔ 50 پلس سنگلز کے پہلے رائونڈ میں صبیح ولی، جاوید آگرہ والا، ظفر حسن نے کامیابی حاصل کرلی۔
تازہ ترین