• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ  نے بن قاسم ،ملیر اور لیاقت آباد کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔رضویہ پولیس نے ناظم آباد نمبر ایک اردو بازار میں کاروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز ناصر شاہ اور راجو کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو پستول اور گلبرگ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔لیاری کے علاقے عیدو لین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاروائی کرتے ہوئے دو گینگسٹرز کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہےاور ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث  ہیں۔ 
تازہ ترین