• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیبہ کے جسم پر تشدد اور جلانے کے22نشانات، میڈیکل رپورٹ، آج سماعت ہوگی

ااسلام آباد (این این آئی،صباح نیوز)گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی ملازمہ طیبہ کی میڈیکل رپورٹ اور تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید دباؤ کے باعث بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ،دونوں رپورٹ آج بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی،میڈیا رپورٹ کے مطابق پمز کے چار رکنی میڈیکل بورڈ نے جاری کردہ رپورٹ میں طیبہ پر تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کی دائیں آنکھ کے گرد ڈیڑھ سینٹی میٹر گہرے زخم کے علاوہ چہرے، ہاتھوں، بازوؤں اور گردن سمیت جسم کے دیگر حصوں پر جلائے جانے اور مختلف نوعیت کے 22زخموں کے نشانات واضح ہیں۔ پولیس نے بھی سپریم کورٹ میں سماعت سے ایک دن قبل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ کو مکمل کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کاشف عالم کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی جس میں طیبہ کے والدین اور جج کی اہلیہ ماہین کے بیانات کے علاوہ راضی نامہ اور مجسٹریٹ نشاء اشتیاق کو قلمبند کرایا گیا۔ طیبہ کا ابتدائی بیان بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ راضی نامہ کرنے والے اعظم اور کوثر بی بی جوطیبہ کے حقیقی والدین ہیں انکوبھی سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا تاہم طیبہ کے والدین کی حتمی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے پر ہی ہوگی۔
تازہ ترین