• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی ،5مزدوروں کی ہلاکت کے مقدمے میں جہاز کے مالک سمیت چار ملزمان کا ریمانڈ

حب(نامہ نگار) پانچ محنت کشوں کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد ملزم ناکارہ بحری  جہاز کے مالک اور پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کے چئیرمین دیوان محمد رضوان فاروقی سمیت چار ملزمان کو  پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرگڈانی پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ گڈانی محترمہ ثناءاشفاق کھوسو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ دوروز قبل  گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60میں ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی سے پانچ مذدور ہلاک ہو گئے تھے۔
تازہ ترین