• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپین،تارکین کی میتیں پاکستان لے جانے کی رکاوٹ ختم ہوگئی

بارسلونا(شفقت علی رضا )بارسلونا سے قومی ائر لائن کی براہ راست پرواز میں سپین میں مقیم تارکین وطن کی میت کو پاکستان لے جانے کے لئے کارگو ایجنٹ کے ساتھ کاغذات نا مکمل ہونے کی وجہ سے جووقتی رکاوٹ تھی وہ ختم ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا سے اسلام آباد اور لاہور کے لئے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں میں سپین میں وفات پا جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی میت وطن لے جانے کی سہولت وقتی طور پر منقطع تھی جس کی وجہ کارگو ایجنٹ اور قومی ائر لائن کے مابین کاغذی کارروائی کا نا مکمل ہونا تھا ،سفارت خانہ پاکستان ، جنرل سیلز ایجنٹ پی آئی اے اورپاکستان اور او پی ایف نے اس معاملے کو فوری حل کرانے کی بھر پور کوشش کیجس سے کارگو ایجنٹ کے ساتھ کاغذات کو مکمل کرنے کا مرحلہ طے ہو گیا ۔روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے قومی ائر لائن کے سپین میں جی ایس اے ( جنرل سیلز ایجنٹ ) سعید بٹ نے بتایاکہ اب سپین کا مقامی محکمہ جو میت کو پاکستان بھیجنے کا ذمہ دارہوتا ہے وہ رابطہ کرے گا تو قومی ائر لائن میت کو پاکستان لے کرجایا کرے گی ۔
تازہ ترین