• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر 5منٹ پر ایک بے ہودہ کال ،40فیصد کالز ایک ہی کمپنی کی

لندن( نیوز ڈیسک) انفارمیشن کمشنر کے دفتر سے ملنے والے اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ برطانیہ میں ہر 5منٹ کے وقفے سے کسی نہ کسی کی جانب سے بے ہودہ اور ناپسندیدہ کالز کی شکایات موصول ہوری ہیں، بی بی سی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے تجزیئے کے مطابق40فیصد ناپسندیدہ یا بیہودہ کالز ایک ہی کمپنی کی جانب سے کی گئیں جو برطانیہ سے باہر کسی اور ملک میں قائم ہے۔ انفارمیشن کمشنرآفس کے ترجمان کا کہناہے کہ کیس کی مرضی کے بغیر کسی کو کال کرنا غیر قانونی ہے۔جبکہ کنزیومر گروپ وچ نے غیر قانونی کالز کے خلاف قانون سازی کرنے کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ناپسندیدہ کالز کرنے والے ادارے یا کمپنی کے سربراہ کو ذمہ دار قرار دے کر سزا دی جانی چاہئے۔اعدادوشمار کے مطابق عام طورپر فون کالز پر ہائی سٹریٹ وائوچرز پر500پونڈ کاانعام یا آئی پیڈ جیتنے کی خوش خبری دی جاتی ہے۔جبکہ اوون صاف کرنے کی سروس کے حوالے سے بھی کالز کی شرح میں اضافہ ہونے کی شکایات میں اضافہ ہورہاہے۔
تازہ ترین