• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7فٹ لمبا سانپ آفس میں رکھنے والے سکول ہیڈ ٹیچر پر تنقید

لندن (جنگ نیوز) اوفسٹڈ نے7فٹ لمبا سانپ آفس میں رکھنے والے لوٹن کے ایک سکول ہیڈ ٹیچر پر تنقید کی ہے۔ اس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لوٹن پنٹی کوسٹل چرچ کرسچن اکیڈمی میں خطرے کا کوئی اندازہ نہیں لگایا گیا اور یہ چیکنگ نہیں کی گئی کہ آیا اس سے بچوں کو خطرہ ہے۔ سرکاری انسپکٹرز نے سکول میں سانپ رکھے جانے کو خطرے سے پاک قرار نہیں دیا ہے۔ انڈی پینڈنٹ سکول میں3تا13سالہ58 طلبہ ہیں۔ اسے پہلے گڈ قرار دیا جاچکا ہے۔ تاہم سرکاری انسپکٹرز نے حالیہ دورے میں اسے تمام شعبہ جات میں ناکافی انتظامات کا حامل قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکول انڈی پینڈنٹ سکول کے معیارات پر پورا نہیں اترتا۔ اس کی کوئی فرسٹ ایڈ پالیسی نہیں اور اس لئے سکول لیڈرز پر بہتری لانا لازم ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سکولوں کو جاری کردہ ایڈوائس میں کہا ہے کہ پالتو جانوروں کے برعکس سانپ جیسے رپٹائلز مناسب نہیں، کیونکہ سب میں سالمو نیلا پایا جاتا ہے۔ بی بی سی نے تبصرے کے لئے سکول سے رابطہ کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سکول میں دوسرے پالتو جانور بھی تھے جن کے حوالے سے بچوں کے لیے خطرے کا اندازہ نہیں لگایا گیا تھا۔
تازہ ترین