• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سرمیں الیکٹریکل انجینئرنگ کے چوتھے سمیسٹر میں ہوں اور اب میں الیکٹریکل انجینئرنگ سے کمپیوٹنگ سائنس میں جانا چاہتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میں پروگرامنگ میں اچھا ہوں اور کوڈنگ بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہوں،میرے کچھ اساتذہ نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میں کمپیوٹر سائنس میں ٹرانسفر کرالو۔ مجھے آپ کی ایکسپرٹ رائے چاہئے؟(ابوزر غفار۔پشاور)
ج۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی دلچسپی کمپیوٹر سائنس میں ہے اور آپ پروگرامنگ یا سوفٹ ویئر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں تو الیکٹریکل انجینئرنگ سے ٹرانسفر کرنے میں کوئی حرج نہیں،ایک بات کا خیا ل رکھیں کہ آپ الیکٹریکل انجینئرنگ کے دو سال مکمل کر چکے ہیںاور کمپیوٹر سائنس میں ٹرانسفر کے بعد آپ کو بہت محنت کرنا ہو گی،کوشش کریں کہ آپ کمپیوٹر سائنس میں اپنا بیچلرزاچھے سے جی پی اے کے ساتھ مکمل کریں۔
س۔میں نے بی ایس انجینئرنگ سائنسز جون 2016 میں مکمل کیا ہے ،یہ الیکٹرونکس اور کمپیوٹر سائنس کا مجموعہ ہے،مجھے ابھی تک اپنے متعلقہ شعبے میں جاب نہیں ملی اور اب میںسمجھتا ہوں کہ مجھے ماسٹرز کرنا چاہئے ،ماسٹرز کے لئے مجھے کوئی اسپیشلائزیشن تجویز کریں،میں آپ کی قیمتی رائے کا مشکور رہوں گا۔(حنان مظفر۔اسلام آباد)
ج۔بیٹا آپ نے چند ماہ پہلے اپنا بیچلرز مکمل کیا ہے اور اب آپ ماسٹرز کرنا چاہتے ہیں،ایسے ماسٹرز کا کوئی فائدہ نہیں جس سے پہلے آپ کا فیلڈ کا تجربہ نہ ہو،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ جاب کی بجائے انٹرنشپ تلاش کریں جو آسانی سے اچھی کمپنیوں میں مل جاتی ہے،کوشش کریںکہ آپ الیکٹرونکس یا مینوفیکچرنگ کے شعبے میں جائیںاس سے آپ کو آپ کے اپنے ا سکلز اور انجینئرنگ کے شعبے میں دلچسپی کا اندازہ ہو گا اور پھر آپ بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔
س۔سرمیں نے بی بی اے (ایچ آر ایم) 2.51سی جی پی اے سے 2016میںمکمل کیا ہے اوراب میںایم بی اے میں داخلہ لینا چاہتی ہوں،برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کونسی یونیورسٹی کا انتخاب کروں؟(نائلہ اقبال۔لاہور)
ج۔چونکہ آپ نے بی بی اے 2016 میں کیا ہے تو میں بالکل بھی ایم بی اے کرنے کا مشورہ نہیں دونگا،ایم بی اے کرنے کا آپ کوشش کریں کہ ایچ آر ایم کے شعبے میں انٹرنشپ یا جاب حاصل کریں اور دو سال فیلڈ کے تجربے کے بعد ایم بی اے کریں کیونکہ ایم بی اے ایک پروفیشنل کوالیفکیشن ہے اور اس کا فائدہ بھی ایک مخصوص عرصے کے فیلڈ کے تجربے کے بعد ہوتاہے۔
س۔سر میں نے بی ایس آنرز انگلش لٹریچر میں کیا اور میرا سی جی پی اے 3.26ہے،میٹرک اور ایف ایس سی میں 60%نمبر حاصل کئےتھے،اب میں گورنمنٹ ٹیچنگ کے لئےاپلائی کرنا چاہتی ہوں اُس کے لئےمیں ایم فل کروں،بی ایڈ یا ایم ایڈ؟ (آمنہ جبار۔کراچی)
ج۔میرایہ مشورہ ہے کہ آپ لنگوسٹکس یا لٹریچر میں ماسٹرز کریں،چونکہ آپ پہلے ہی چار سال کی ڈگری مکمل کر چکی ہیں تو مزید بی ایڈ میں چار سال صرف نہ کریں،اگر آپ نے حال ہی میں بی ایس آنرز کیا ہے تو ایم فل آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہو گا اور اگر آپ کا ٹیچنگ کادو یا تین سال کا تجربہ ہے تو اپنے تجربے کی بنیاد پر آپ ایم فل میں اپلائی کر سکتی ہیں۔

.
تازہ ترین