• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

التواء کا شکار فلم ’رسمیں‘ کی فلمبندی دوبارہ شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سینئر فلم ڈائریکٹرحسن عسکری نے اپنی کافی عرصہ سے التواء کا شکار فلم رسمیں کی فلمبندی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ جس کے مطابق فروری کے پہلے ہفتہ میں فلم کا یونٹ حسن عسکری کے ساتھ فلمبندی کے لیے شمالی علاقہ جات جائے گا۔ فلم کے کیمرہ یونٹ کے چیف عادل عسکر ی ہیں جبکہ فلم کے نمایاں فنکاروں میں گلوکار شاہ سوار فلم میں مرکزی رول کررہے ہیں جبکہ نئی ہیروئن صدف بھٹی شامل ہیں۔ دیگر ساتھ جانے والے فنکاروں میں اداکارہ آ فرین خان ، سحر ملک،ریاض گل اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔
تازہ ترین