• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھیں، پاسبان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان کراچی کے صدر عبد الحاکم قائد نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم پاکستان ، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکی صدر کوفوری خط لکھیں، ایک اور سنہری موقع نہ گنوائیں ۔  پاسبان نے حکمرانوں  کو اُن کا فرض ایک بار پھر یاد دلایا ہے۔ اب 2018میں اسمبلیوں میں صرف قومی غیرت و حمیت کے پاسبان داخل ہوں گے۔ وہ کراچی پریس کلب کے باہر ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی میں تاخیر کے خلاف پاسبان کے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پاسبان کراچی کے سینئر رہنماء سردار ذوالفقار ، ظفر اقبال ، اکرم آگریا ،منصور احمد ، احسن بصیر ، سیف الاسلام بخاری ، عابد بلوچ ، امجد بلوچ ، جاوید اقبال ،اکرام قریشی و دیگر بھی موجود تھے ۔عبدالحاکم قائد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا بار بار وعدہ کیا اور پھر وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد  دورہ کراچی میں ڈاکٹر عافیہ کی والدہ  عصمت صدیقی و فیملی سے ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ کو 100 دنوں میں وطن واپس لانے کا یقین دلایا لیکن  ایک خط لکھنے کے لئے تاخیر کی جارہی ہے۔
تازہ ترین