• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کو لسانی وسیاسی بنیادوں پر چلانا قبول نہیں

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی، حاجی عبدالحمید صابر، مجیب اللہ غرشین، محمد قاسم کاکڑ،محمد حنیف بنگلزئی، محمد اسماعیل کاسی، عبدالحمید ابڑو، عبدالمالک کاکڑ،محمد فیروز،حبیب عالم، خالدہ شوکت،روبینہ حسین، عبدالرحیم بنگلزئی،محمد اکرم وردگ، حفیظ اللہ کھوسو،مختیار بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں اور بیورو کریسی کی تعلیم دشمن اور غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے سینئر انتظامیہ آفیسران اور اساتذہ عوام الناس عاجز آگئے ہیں صوبائی حکومت کی تعلیمی اصلاحات و بہتری کے حوالے سے کارکردگی مایوس کن ہے حکمران محکمہ تعلیم کو لسانی و سیاسی بنیادوں پر چلا رہے ہیںاعلیٰ انتظامی پوسٹوں پر حکمرانوں اور من پسند انتہائی جونیئر کو تعینات کرکے ہائی کورٹ آف بلوچستان کے احکامات کو ہوامیں اڑا دیا گیا ہے آئے روز سینئر انتظامی آفیسران کو بلا وجہ ہٹا کر انہیں او ایس ڈی بنا دیا جاتا ہے حکومت کے تعلیم کی بہتری کے لئے تمام دعوے ڈھونگ ثابت ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین