• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو غریبوں کے حالات بدلنے کیلئے سوچنا چاہئے،امن کونسل

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)امن کونسل پاکستان بلوچستان کے چیئرمین حاجی منظورخان کاکڑ وائس چیئرمین محمداسد خان اچکزئی حاجی علی محمدپانیزئی ڈپٹی سیکورٹی سید وکیل احمدحاجی عطاء محمد کاکڑ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں خصوصاً بلوچستان میں ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ کسی نے آج تک کسی غریب کے بارے میں نہیں سوچا کیونکہ روز بروز مہنگائی نے لوگوں کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے لیکن حکمرانوں نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں انہیں غربت اور فاقہ کشی نظر نہیں آتی ہر آنے والی حکومت یہ سوچتی ہے کہ پہلے والی حکومت نےکرپشن کم کی ہےہم اس سے بھی زیادہ کرینگے سرکاری خزانہ غریبوں کیلئے خالی ہوتا ہے بااثر لوگوں کیلئے خزانے کے منہ ہمیشہ کھلے رہتے ہیں حکمرانوں کو غریبوں کو کچھ سوچنا چاہئے ۔
تازہ ترین