• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم تخریبی سیاست کرنیوالوں کے چہرے پہچان چکی، الیاس انصاری

فیصل آباد (خبر نگارخصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی الیاس انصاری نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ‘ پارٹی کارکنان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کے حقوق کا تحفظ اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھنا اولین ذمہ داری ہے قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہرے اور ان کے عزائم پہچان چکی ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی شب و روز محنتوں اور کاوشوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
تازہ ترین