• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ سے حکومتی دعووں کا پول کھل گیا‘محمودگیلانی

سرگودھا (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری سید محمود بخش گیلانی نےکہاہےکہ بجلی و گیس کی بندش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ سردی کے موسم میں دس دس گھنٹے بجلی اور گیس 20 20گھنٹے بند کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نےکہاکہ احتساب کا جامع نظام رائج کرکے ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین