• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسران نے چھوٹے بچوں کو گھریلو ملازمت سے نکال دیا

سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا سمیت ملک بھر میں سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے چھوٹے بچوں کو گھریلو ملازمت سے نکال دیا ہے طیبہ کیس کے بعد سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے اپنے گھروں میں کام کرنیوالے چھوٹے بچوں کو نہ صرف ملازمت سے فارغ کیا ہے بلکہ ان بچوں کو نوکری پر لگوانے والے افراد کو بلوا کر باقاعدہ طور پر ان کے حوالے کرکے ان سے تحریری ثبوت بھی لے لیا ہے طیبہ تشدد کیس منظر عام پر آنے کے بعد افسران کی بڑی تعداد چھوٹے بچوں کو ملازمت پر رکھنے سے کترانے لگی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین