• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی بھارت کو دوستی، تعاون اور سرحدی تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے بھارت کو دوستی اور تعاون کے نئے باہمی معاہدے کی پیشکش کی ہے جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ اس پیشکش کا محتاط جائزہ لے رہا ہے۔ بھارت نے چین کی پیشکش پر ابتدائی طور پر حیرانی کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس پیشکش میں نہ صرف دوستی اور تعاون کی پیشکش کی گئی تھی بلکہ اس میں آزاد تجارت کے معاہدے اور سرحدی تنازعات طے کرنے کی پیشکش بھی شامل تھی۔ چین نے بھارت کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے حوالے سے بھی مذاکرات کی پیشکش کی ہے؛ بھارت اس اقدام کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ نئی دہلی میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت چین کی پیشکش کا محتاط جائزہ لے رہا ہے، بھارت چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری کا خواہاں ہے تاہم کوئی بھی فیصلہ بھارت کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
تازہ ترین