• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ پاکستان بکھری نہیں نکھری ،پہلے سے زیادہ متحدہو گئی، خواجہ اظہار

کر اچی( اسٹاف  رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جنرل ور کرز اجلاس پاک کالونی ٹاؤن میں ہوا ، مذکورہ  پروگرام میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن، عبدالحسیب ،خواجہ سہیل منصور سمیت ایم کیوایم پاکستان کے دیگر ذمہ د اران نے شرکت کی۔جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا  آج پاک کالونی میں ہونے والے جلسے نے ثابت کردیا کہ متحدہ قومی موومنٹ بکھری نہیں بلکہ نکھری ہے اور پہلے سے زیادہ منظم و متحد ہوچکی ہے جبکہ  پروگرام سے رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پیپلز پارٹی کی حکومت نے سپریم کور ٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کرائے، ورنہ ان کی نیت سے سب واقف ہیں، حواجہ اظہا ر الحسن نے مزید کہا کہ  آج ہمارے بلدیاتی امید واران کو سب سے پہلے اس کرپٹ سسٹم  سے اپنے آپ کو دور رکھنا ہوگا ۔ اس وقت ایک سازش کے ذریعے جان بوجھ کر پورا کراچی گٹر زون بنا دیا گیا ہے ، کراچی کے منتخب میئر و چیئرمین کو اختیارات نہیں د ئیے جارہے ہیں، سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ اس شہر میں مایوسی پھیلے ۔پیپلز پارٹی کے عہدیداران بتائیں انہوں نے لیاری میں کتنا کام کرایا ہے لیاری کے عوام آج بھی پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اس سازش کو ناکام بنانا ہے کہ ہم تقسیم نہیں ہو ئے اور ثابت کرنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک تھی اور ایک ہے۔آج پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ایک نئی سازش کرنے میں مصروف عمل ہے کہ اور ایک قانون سازی کرنے جارہی ہے کہ جب وہ چاہیں کراچی کے منتخب میئر کو ایک منٹ میں ان کے عہدے سے ہٹادیں ۔
تازہ ترین