• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے پورے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائے گی،محمد ابراہیم

اسلام آباد (اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ سی پیک سے پورے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائے گی ۔ ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میں انہوں کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبےسے صوبہ بھر میں خوشحالی آئے گی اور اس کے تحت بننے والی قراقرم ہائی وے علاقے کے چار اضلاع سے گزرے گی جس سے عوام کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم، 180 میگاواٹ کے ہائیڈل پاورپراجیکٹ ، ایکسپریس وے کی تعمیر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت مخصوص اقتصادی زونز کے قیام سے پورا علاقہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لئے دیرپا امن ضر وری ہے جس کے لئے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کر رہی ہے۔
تازہ ترین