• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک فیشن ویک:حجاب میں ملبوس ماڈلز کی ریمپ پر واک

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکاکے شہر نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔8 دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔فیشن ویک کے دوران حجاب میں ملبوس ماڈلز نے انڈونیشیا کی معروف فیشن ڈیزائنر انیسہ حسیبوان کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ حجاب کے خوبصورت ڈیزائنز نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔9فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 8 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 16فروری کو اختتام پذیر ہوگیا۔
تازہ ترین