• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کا آئندہ ماہ ایمرجنگ کرکٹ ایونٹ میں سامنا ہوگا

ممبئی ( جنگ نیوز) پاکستان اور بھارت کی انڈر -23 کرکٹ ٹیمیں مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایمرجنگ کپ میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا انعقاد 15سے 26مارچ تک کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستا، بھارت، میزبان بنگلہ دیش اور سری لنکا کو عمر کی حد سے ہٹ کر چار انٹرنیشنل پلیئرز ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور نیپال کی قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ خیال رہے بھارت نے 2008کے بعد سے پاکستان کے ساتھ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف بھی کھیلیں گے۔
تازہ ترین