• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) گورنمنٹ ڈگری کالج میں  پاک چین راہداری کے عنوان کے تحت سیمینار ہوا ۔اس موقع پرپروفیسر جمن جمالی،زاہد کھوہارو،عبدالصبور گادھی، اے ایس پی ڈاکٹر سمیع ملک اور دیگر مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی انتہائی مضبوط ہے اور یہ 1950 سے جاری ہے جبکہ سی پیک منصوبہ 2030 تک مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط اور مستحکم ہوگا اور انرجی کی کمی بھی مکمل طور پر ختم ہوجائیگی۔سیکورٹی کے حوالے سے پاک فوج اس کی نگرانی کر رہی ہے۔سندھ میں سی پیک  کے تحت کراچی سے حیدر آباد تک ایک سو چھتیس کلو میٹرموٹر وے تعمیرکیا گیا ہے جبکہ دیگر تجاویز میں کیٹی بندر، دھابیجی انڈسٹری زون سکھر سے حیدر آباد 296کلو میٹر تک سڑک کی تعمیر شامل ہے۔مغرب کی سمت کی سڑک سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ  کے اہم شہر آپس میں جڑ جائینگے۔یہ سڑک چار سو ستر کلو میٹر کی ہوگی۔
تازہ ترین