• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(پ ر )پاکستان رینجرز سندھ عبداﷲ شاہ غازی رینجرز ونگ 61کی جانب سے پاکستان کیمٹس اینڈڈرگس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا رنچھوڑلائن کے ایم سی فٹ بال گرائونڈ میں غریب مریضوں کی طبی امداد اوررہنمائی کے لئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایاگیا۔ کیمپ کا افتتاح ونگ کمانڈر 61ونگ کرنل شاہدامیر،سیکنڈ کمانڈر میجرعنایت اﷲ درانی نے کیا۔ اس موقع پرپی سی ڈی اے کے مرکزی رہنماغلام ہاشم درانی ،صلاح الدین شیخ ،آتم پرکاش، جوڑیا بازارٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عبدالقادر نورانی(بھولو)، کراچی تاجر الائنس کے ایاز میمن موتی والا ،اسپیئرپارٹس ایسوسی ایشن کے محمد علی قریشی، ممبئی لائٹ ہائوس کے محمدافضال بھی اس موقع پرموجود تھے۔ طبی کیمپ میں2500سے زائد مریضوں کومختلف امراض کی تشخیص سہولتوں کے علاوہ مریضوں کومفت طبی امداد،ادویہ فراہم کی گئیں۔
تازہ ترین