• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدرن پنجاب بیسک اربن سروسز منصوبے کی رپورٹ ایک ماہ میں طلب

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کی بہاول پور میں پانی کی فراہمی کے منصوبہ سدرن پنجاب بیسک اربن سروسز کے فنگشل نہ ہونے کے پیش کی گئی قرارداد پر سپیکر نے کمیٹی تشکیل دی جس کے اجلاس میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے شرکت کی، اجلاس میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ 70 کروڑ اب تک اس منصوبہ کی نذر ہو چکے ہیں مگر یہ اب تک شہریوں کو پانی کی ایک بوندفراہم نہیں کر سکی، اس پراجیکٹ کے تحت جو 70 ٹربائنیں اور ٹرانسفارمرز لگائے گئے تھے وہ بھی چوری ہو چکے ہیں انہوں اس منصوبہ کے لئے ایشیئن بنک نے قرضہ دیا تھا جو کہ عوام کی جیبوں سے ادا کرنا ہے جس پر لوکل گورنمٹ کی جانب سے اس پراجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ کے لئے ایک ماہ کا وقت مانگا گیا جس پر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے انہیں ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا کہ  جس پر کمیٹی کی جانب سے یقین دھانی کرائی گئی ایک ماہ میں رپورٹ سپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کر دی جا ئے گی۔
تازہ ترین