• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید کی پہچان عوامی فلاح اور کشمیریوں کیلئے جدوجہد ہے،سیاسی رہنما

مظفرآباد(نامہ نگار)جماعۃالدعوہ کے زیر اہتمام وزیردفاع  خواجہ آصف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حافظ محمد سعیدکے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ مذمت  اور حافظ سعیدکے حق میں نعرے بازی  کی گئی، احتجاجی مظاہرے  کے شرکاء نے  کہاکہ حافظ سعید حکمرانوں کی طرح کرپٹ نہیں،پاکستان کے سچے خیرخواہ ہیں جو بلامعاوضہ بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور آج پورے پاکستان میں ان کی پہچان فلاحی کام اور کشمیریوں کیلئے جدوجہد  ہے ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قاری رفیق اخترکاشمیر ی نے کہاکہ جس طرح برھان وانی شہیدکو وزیراعظم پاکستان نے ہیروقراردیا حافظ محمد سعید کو ہیروقراردیا جائے اور خواجہ آصف اپنے الفاظ واپس لے کر قوم سے معافی مانگیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے   ورنہ یہ احتجاج ملک گیر شکل اختیارکرجائے گا۔تحریک المجاہدین کے مرکزی رہنما کمانڈر حمزہ نے کہاکہ وہ کشمیریوں کے ہیروہیں مسئلہ کشمیر میں انکا کردار پوری کشمیری قوم سراہتی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں ہر اس شخص کی آواز دبادی جاتی ہے جو کشمیریوں کے حق کی بات کرتاہے امت مسلمہ کے ہیروپر خواجہ آصف کالب کشائی کرنا زیب نہیں دیتا ۔پاسبان حریت حموں کشمیر کے مرکزی رہنما قاری بلال نے  کہا کہ وہ وزیردفاع کی طرف سے حافظ محمد سعید کے خلاف بیان بازی  قابل مذمت ہے۔احتجاجی مظاہرے میں عظمت حیات ،ڈاکٹرمنظور،کرنل قیوم ،مقصودکیانی،غلامی محی الدین ،عبدالوحیدگیلانی،محمد اشرف چوہدری،ساریہ ظفر،عاصم عباسی ،ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔احتجاجی مظاہرے کے بعد برھان وانی چوک سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرتک ریلی بھی نکالی گئی ۔
تازہ ترین