• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے نے ای ٹکٹنگ کے لئے موبائل ایپ متعارف کروا دی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے ای ٹکٹنگ کے لئے موبائل ایپ متعارف کروا دی، اب ریلوے کے مسافر اسمارٹ فون کے ذریعے بھی ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ پاکستان ریلوے کی آفیشل کی ایپ گوگل سٹور پر دستیاب ہے۔اوقات کار ، ٹریول، ٹکٹس، ہیلپ لائن، فریٹ اور فیڈ بیک کی آپشنز موجود ہیں۔ 48 ٹرینیں جن کی ریزویشن ای ٹکٹنگ پر آ چکی ان کے موبائل فون پر ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں۔کسی بھی جگہ پر ٹکٹ بک کروا ئی جائے اس کے کوئی چارجز نہیں ہیں ،ریلوے ذرائع کے مطابق،بینک اکائونٹ سے بھی بکنگ ہو سکتی ہے۔ جن کے پاس سمارٹ فون نہیں ہوگا ان کے لئے کال سنٹرز کا اجرا ء کیا جائے گا ۔موبائل ایپ کو نئی ٹیکسی سروس سے جوڑا جائے گا تاکہ ٹرین تک آنے میں مشکلات نہ ہوں۔300اکانومی کلاس کی کوچز کو اے سی اسٹینڈرڈ فراہم کیا جائے گا۔ یہ پہلا مرحلہ ہے پاور پلانٹ بھی مزید لگائے جایئں گے ذرائع کے مطابق انٹیرئیر ڈیزائززسے 4 ماہ میں 120کوچز کی حالت بہتر ہوگی ،چھوٹی ونڈو کو بڑا کیا جائے گا ،اندر سے باہر دیکھنے کے شیشے لگائے جایئں گے ۔ 2000پرانی وینز میں سے1300بہترکی جایئں گی 800کوچز میں سے 700 تیار ہیں 100 بھی جلد تیار ہو جایئں گی، مارچ میں 7نئے لوکو موٹیو پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے پر کام چل رہا ہے جس کے بعد پشاور سے کراچی تک ریل 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ فزیبلٹی رپورٹ تیار ہے چین کے ساتھ سی پیک پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ایم ایل ون کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار ہے۔
تازہ ترین