• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا میں اسلام کی بڑ ھتی ہو ئی مقبو لیت کے با عث پہلی مسجد زیر تعمیر

فیصل آباد(رفیق مانگٹ) انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے کٹر کیمونسٹ ملک کیوبا میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور مسلمانوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظروہاں پہلی مسجد کی تعمیر کی جارہی ہے۔اس جزیرے میں اسلام کی ترویج اور غیر مسلموں کو دائرہ اسلام میں لانے میں ان پاکستانی طلبا کابڑا ہاتھ ہے جو وہاں تعلیم حاصل کرنے گئے اس کے علاوہ2005میں پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی بڑی تعدا بھی جا بسی تھی جنہوں نے اسلام کی تبلیغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوبا کی کمیونزم حکومت دارالحکومت ہوانا میں مسجد تعمیرکرے گی جس کی تمام مالی معاونت سعودی عرب کرے گا۔ یہ کیوبا کی پہلی مسجد کہلائے گی۔ لاطینی امریکا کا جزیرہ کیوبا بنیادی طور پر کیتھولک ریاست ہے، یہ سرکاری طور پر1959 میں کمیونسٹ انقلاب کے بعد سے ایک سیکولر ریاست رہا ہے، ریاستی قیادت کی طرف سے حکمران جماعت میں شامل افراد کےلئے عبادت پر پابندی ہے تاہم عام لوگوں کےلئے عبادت پر کوئی سرکاری پابندی نہیں، اگرچہ ریاست عام طور پر ملحدیت کوفروغ دیتی ہے۔سن1991 ءمیں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد کیوبا کے حکام نے اس سلسلے میں اپنے رویوں میں نرمی کی اور1998میں پوپ جان پال دوئم کی طرف سے ایک تاریخی دورہ کیا گیا۔سن 2008 ءمیں پہلا روسی آرتھوڈاکس چرچ جزیرے پر کھولا گیا۔ تاہم ا بھی تک کیوبا کی مسلمان آبادی کےلئے عبادت کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں تھی، 2010 کے بعد مسلمان آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا۔کمیونسٹ مملکت ہونے کے باعث مسلمان اسلامی عبادات کھلے عام ادا نہیں کر سکتے،گویا پورے کیوبا میں ایک بھی مسجد موجود نہیں۔ نماز عموماً گھروں میں ادا کی جاتی ہے جبکہ نماز جمعہ کسی بڑے گھر میں ادا کی جاتی ہے۔ غیر ملکی مسلمان اور سیاح کاسا ڈی لاس عریبز یا عرب ہاوس میں جمعہ کی نمازیں ادا کرتے ہیں۔ یہ جگہ امیر عرب تارکین وطن کی ہے جو چالیس کی دہائی سے کیوبا میں قیام پزیر ہیں۔تاہم کیوبا کے مسلمان شہریوں کویہاں عبادت کی اجازت نہیں ہے۔کیوباکی مجموعی آبادی ایک کروڑ13لاکھ ہے جن میں دس ہزار مسلمان ہیں۔کیوبا حکام نے آخر کا سرکاری سطح پراولڈہوانا میں مسجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا۔2015 میں پرانا ہوانا میں Calle Oficios میں ایک میوزیم مسمانوں کی عبادت گاہ میں تبدیل ہوگیاجہاں عربی اور اسپینی زبان میں قرآن مجید کے نسخے رکھے گئے ہیں۔
تازہ ترین