• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشید آباد میں معمر شخص کی گلا کٹی لاش ملی،بیٹا گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ بی تھانے کی حدود رشید آباد میں واقع منال اسپتال کے قریب گلی نمبر2 مکان نمبرa-26سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی جسکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 65سالہ صاحب شاہ ولد نیک مراد خان کے نام سے ہوئی ہے اور اسے چھری کے وار کر کے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔مقتول چوکیداری کرتا تھا اور اپنے بیٹے کیساتھ ڈیرے میں رہتا تھا،پولیس نے بتایا کہ مقتول کا اپنے بیٹے سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اسلیئے پولیس نے اسکے بیٹے کو شق کی بناء پر حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہےمقتول کا آبائی تعلق شانگلہ کے پی سےہے۔ 
تازہ ترین