• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جسمانی تشدد ممانعت بل 2015ء کی توثیق،فوری نافذ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ میں جسمانی تشدد ممانعت بل 2015ء کی توثیق کردی ہے ، مذکورہ بل کو سندھ اسمبلی نے 31جنوری 2017ء کو منظور کیا تھا ، گورنر سندھ کی توثیق کے بعد بل صوبہ میں فوری نا فذالعمل ہوگیا ہے، بل کا مقصد صوبہ میں بچوں پر جسمانی تشدد کے عمل کو روکنا ہے ، بل کی توثیق کے بعد صوبہ میں کسی بھی کام کرنے والی جگہ، تمام تعلیمی اداروں ،مذہبی سرکاری و غیر سرکاری اداروں، بچوں کی نگہداشت سینٹرز سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں نا بالغ بچوں،18 برس سے کم عمرپر جسمانی تشدد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،بل کے مطابق بچہ احترام کا حقدار ہے اس پر جسمانی یا کسی قسم کا تشدد اور ناروا سلوک خلاف قانون تصور کیا جائے گا۔
تازہ ترین