• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کرپشن اور دہشت گردی پاکستان کا بہت سنجیدہ مسئلہ ہے، مگر کرپشن اور بدعنوانیوں کے سبب ہم من حیث القوم اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار بنتے جا رہے ہیں۔ اللہ رب العزت نے قرآن میں یہ بات بہت واضح بتا دی ہے کہ جیسی قوم ہو گی اس پر ویسے ہی حکمران نافذ کر دیے جائیں گے، تو پھر ہم کیوں اپنے حکمرانوں پر تمام ملبہ ڈالتے ہیں۔ ہم نے جھوٹ اور وعدہ خلافی کو اپنا شیوا بنا لیا ہے۔ اخلاقیات تو جیسے ہماری قوم کے پاس سے بھی گزرنے سے اجتناب کرنے لگی ہے۔ ناجانے کیوں ہم ہر وہ کام کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں جن کاموں سے روکا جاتا ہے۔ اپنی جانب سے کی گئی غلطی کو دوسروں پر تھوپنا تو جیسے رواج بنتا جا رہا ہے۔ لہٰذا ہمیں من حیث القوم اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے اعمال ہمیں خود درست کرنا ہوں گے وگرنہ ہم تباہ ہو جائیں گے۔
(مجدی رشید)
(virgo_be_decent@yahoo.com)

.
تازہ ترین