• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
موجودہ تیز رفتار دور میں ہرچیز میں تیزی آگئی ہے۔ نئی بیماریوں سے بچائو اور حفاظت کیلئے نئی ویکسینز متعارف ہو رہی ہیں لیکن ہمارا المیہ وہی پرانا ہے کہ ہر روز مصروف سڑکوں پر کئی حادثات رونما ہورہے ہیں۔ اگرچہ کچھ فلاح و بہبود کا کام کرنے والے بھی موجود ہیں جو دگرگوں معاشی حالت کے باوجود خدمت خلق کو اپنا شعار سمجھتے ہیں۔ یہ کام کرنا نیک بندوں کا ہی وصف ہے۔ اگر اسپتالوں میں مریض کو بروقت پہنچا دیا جائے تو کئی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے لیکن اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ جب مریض کو کسی نزدیکی اسپتال میں پہنچایا جاتا ہے تو ڈاکٹرز ان مریضوں کو بڑے اسپتالوں میں ریفر کر دیتے ہیں اور یہ ہسپتال دور واقع ہوتے ہیں۔ اگر ان اسپتالوں میں بھی ان کو ایمرجنسی سہولت مہیا کر دی جائے تو ان مریضوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ اسپتال ہر جگہ موجود ہیں ان میں ایمرجنسی کی سہولت لازمی قرار دی جائے تاکہ گھر کے کفیل سڑکوں پر بے بسی کی حالت میں جان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں۔ (شفاء اللہ خان سیال)
shks.sial786@gmail.com

.
تازہ ترین