• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اشتیاق بیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

کراچی (پ ر)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے لاہور میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اشتیاق بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مراکش کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اور مراکش کا شہر Fes کو مماثلت کے باعث ’’جڑواں شہر‘‘ کا درجہ حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوا ہے اور حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کی مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے جو پاکستان اور خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
تازہ ترین