• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماپوٹو، موزمبیق( جنگ نیوز) 19سال کے نوجوان امیچر فٹبالر کیلئے دریا کنارے ٹریننگ کرنا جان لیوا ثابت ہوا۔ مقامی کلب ایٹلیٹکو منیرو کی نمائندگی کرنے والے البرٹو جینو کو فٹبال کے کھیل نے16 فٹ لمبے مگرمچھ کا نوالہ بنادیا۔ وہ دریا کے قریب ٹریننگ کررہے تھے کہ اچانک مگرمچھ باہر نکلا اور البرٹو کو دبوچ کر پانی میں لے گیا۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں لیکن وہ بے بسی سے البرٹو کو موت کے منہ میں جاتا دیکھنے کے سوا کچھ نہ کرسکے۔ البرٹو کی باقیات بھی نہیں مل سکیں۔
تازہ ترین