• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد سعید کاظمی کا بری ہوجانانوید مسرت ہے، مرکزی جماعت اہلسنت

لوٹن(پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی رہنمائوں، قائدین، اہلسنت کے ممتاز علمائے کرام نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حکومت پاکستان صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کا ہائی کورٹ سے باعزت بری ہوجانا حق وصداقت کی فتح اور اہلسنت کے لئے ایک بڑی نوید مسرت ہے۔ فیصلے سے الحمد للہ نہ صرف پاکستان کی عدلیہ کے عزت وقار میں مزید اضافہ بلکہ عوام الناس کا بھی عدلیہ پر اعتماد بڑھا ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے حق کا سورج طلوع ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایک عالی نسب سید زادے اور غزالی زمان کے نور نظر پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور غلط ثابت ہوا ہے۔علمائے کرام نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو نہ صرف مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حامد سعید کاظمی نے جرات ، استقامت، ثابت قدمی اور پورے دلائل، شہادتوں، ثبوتوں کے ساتھ اپنا مقدمہ لڑا اور کامیابی وکامرانی حاصل کرکے ایک مثال قائم کی، انہیں ہم سلام محبت وعقیدت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ رب العزت کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم حامد سعید کاظمی کو سدا بہار رکھے۔ علما ومشائخ نے کہا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی رہائی پر برطانیہ ویورپ کے تمام اہلسنت نے مسرت کااظہار کیا ہے۔ لندن ، لوٹن، سائوتھ ہال، برمنگھم میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر بجا لایا گیا، علمائے کرام میں مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی، علامہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ صاحبزادہ سید انور حسین کاظمی، علامہ قاری محمد امین سعیدی، علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الزہری، علامہ محمد ارشد جمیل، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ مفتی قاضی عبداللطیف قادری، علامہ مفتی عبدالرحمن نقشبندی، علامہ صاحبزادہ نور احمد شاہ کاظمی، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی، علامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی، علامہ میاں ساجد لطیف قادری، علامہ عبدالحق ہاشمی ودیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین