• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17فیصد مائیں اپنےبالغ بچوں کو رقم دیتی ہیں

لندن (پی اے)17 فیصد مائیں اپنے بالغ بچوں کو رقم ادھار دیتی ہیں۔ یہ انکشاف ایک سروے سے ہوا سروے سے مردوں کے مقابلے میں خواتین کی جانب سے اپنی اولاد کو ادھار دینے کے زیادہ رجحان کا انکشاف ہوا ہے۔ سروے میں17فیصد مائوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رقم ادھار دی جبکہ اس کے مقابلے میں صرف9فیصد مردوں نے اس کا ذکر کیا۔ سروے نیشن وائیڈ بلڈنگ سوسائٹی نے کیا۔ جس سے پتہ چلا کہ16فیصد مائیں اپنے بالغ بچوں کے لئے کھانا پکاتی ہیں جب کہ مردوں میں یہ تناسب صرف2فیصد یا 15فیصد مائوں نے بچوں کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کا اعتراف کیا جب کہ اس کے مقابلے میں مردوں کی تعداد صرف ایک فیصد تھی۔ ریسرچ کے لئے2ہزار افراد سے سوالات کئے گئے تھے جو26 مارچ کو مدرز ڈے سے قبل افشا کی گئی ہے۔
تازہ ترین